مسجد الحرام میں معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد دیکھنے میں آرہی ہے جہاں صحنِ مطاف، برآمدے اور صحن نما میدان نمازیوں سے بھر گئے ہیں۔
یہ صورتحال اسکولوں کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ سامنے آئی ہے جن کے دوران عموماً ملک کے اندر اور باہر سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
حرمین انتظامیہ نے حرم شریف کے زائرین کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات اور تدابیر اختیار کرلی ہیں اور زائرین و معتمرین کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مکمل عملی صلاحیتوں کے ساتھ انسانی اور مشینی وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے رش کو منظم کرنے اور داخلی و خارجی راستوں اور گزرگاہوں میں آمدورفت رواں بنانے کے لیے اقدامات کرلیئے ہیں۔
اس منظم خدماتی نظام کے ذریعے معتمرین کو اعلیٰ معیار اور سلامتی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہایت آسانی، سہولت اور اطمینان کے ساتھ عبادات کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
دوسری طرف انتظامیہ نے زائرین اور معتمرین کو ہدایت کی ہے کہ متعدی امراض سے بچنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہے جبکہ بچاؤ کی تدابیر بھی اختیار کی جائیں۔