تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد اضافہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی سپلائی پر اثرات کی وجہ سے آیا ہے۔
برینٹ کرُڈ کا فیوچر 3.66 ڈالر یا 4.7 فیصد اضافے کے بعد 81.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ WTI 3.33 ڈالر یا 4.7 فیصد اضافے کے بعد 74.56 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج میں کشیدگی، ایران اور دیگر ممکنہ خطرات اور عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام نے تیل کی قیمتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سرمایہ کاروں اور توانائی کمپنیوں نے متوقع سپلائی رکاوٹوں کے خدشات کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے توازن پر دباؤ پڑا۔
ایران، امریکہ جنگ: مزید خبروں کے لئے کلک کریں
یہ اضافہ عالمی معیشت اور توانائی کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، خاص طور پر ایسے ممالک میں جو تیل کی درآمد پر انحصار کرتے ہیں جبکہ توانائی پیدا کرنے والے ممالک کے لیے آمدنی میں اضافہ کا امکان ہے۔