امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی، اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً 9 ہزار امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے نکل چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ انخلا رضاکارانہ بھی ہے اور بعض مقامات پر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
روبیو نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے باعث امریکی شہریوں نے سفارتی مشنز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے واپسی کو ترجیح دی۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
امریکی محکمہ خارجہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں موجود شہریوں کو سکیورٹی الرٹس اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مزید حفاظتی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں، جبکہ امریکی حکام اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جا سکے۔