اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قطر میں ایران کے لیے کام کرنے والے دو سیلز گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطری وزارت داخلہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے کام کرنے والے دو سیلز گرفتار کئے ہیں۔

یہ کارروائی ریاست کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق نگرانی اور خفیہ تعاقب کے نتیجے میں 10 ملزمان کو حراست میں لیا گی، جن میں سے 7 کو حساس اور عسکری تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی جاسوسی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جبکہ 3 افراد کو تخریبی کارروائیوں اور ڈرون استعمال کی تربیت دی گئی تھی۔ 

ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے، کوآرڈینیٹس، مواصلاتی ذرائع اور تکنیکی آلات برآمد ہوئے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

تحقیقات کے دوران ملزمان نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تعلق اور جاسوسی و تخریبی مشن کی ذمہ داریوں کا اعتراف کیا۔

 ریاستی سکیورٹی ادارے نے شہریوں اور رہائشیوں سے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔