ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے علاقائی و عالمی امن پر اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
مزید پڑھیں
کابینہ ایران کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں مذمت کرنے والے برادر و دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ ممالک سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
کابینہ نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
کابینہ نے یمن کے بجٹ کے لیے نئی سعودی امداد کو استحکام اور ترقی کی حمایت قرار دیا۔
داخلی سطح پر گیس پیداوار بڑھانے کے منصوبے میں پیش رفت، خصوصاً الجافورہ فیلڈ کے پہلے مرحلے کی پیداوار گیس پلانٹ کے آغاز کو سراہا گیا۔
اجلاس میں بنگلہ دیش، تاجکستان، گھانا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، قبرص، ہونڈوراس، کویت، چین، نائجیریا، گنی اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ساتھ توانائی، دفاع، زراعت، سرمایہ کاری، سیاحت، معیشت، انسداد بدعنوانی اور میڈیا کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور تعاون کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔