اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ایرانی حملوں کے باوجود اہم تنصیبات محفوظ، 3 جاں بحق، 68 زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: اخبار 24

اماراتی وزارت دفاع کے ترجمان عبدالناصر الحمیدی نے کہا ہے کہ ریاست کے دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملوں اور ڈرون طیاروں کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جو ملکی سرزمین کو نشانہ بنا رہے تھے۔ 

اخبار 24 کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ مسلح افواج کی اعلیٰ سطح کی تیاری نے نقصانات کو کم کرنے اور اہم تنصیبات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

حکومتی میڈیا بریفنگ کے دوران تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج نے 186 میں سے 172 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے جبکہ 13 میزائل سمندر میں جا گرے۔ 

اسی طرح 8 ایرانی کروز میزائل بھی مار گرائے گئے اور 812 میں سے 755 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 68 معمولی زخمی ہوئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج مسلسل زمینی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو ملکی سلامتی یا علاقائی پانیوں کو متاثر کر سکتی ہے اور دفاعی تعیناتی میں اضافہ، جنگی تیاری کی سطح بلند کرنے اور نگرانی و قبل از وقت انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔