ایران کی مسلح افواج نے سلطنتِ عمان کی سرزمین اور بندرگاہوں پر کسی بھی فوجی حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔
دوسری جانب سلطنت عمان کے ظفار صوبے میں دو ڈرون طیارے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تیسرا ڈرون صلالہ بندرگاہ کے اطراف میں گرا ہے۔
ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لئے کلک کریں
مزید برآں عمانی حکام نے اعلان کیا کہ الدقم بندرگاہ میں ایندھن کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو متعدد ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔