اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

رائٹرز: دبئی، ابوظبی اور دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کچھ دیر قبل دبئی، ابوظبی اور دوحہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امارات کے سرکاری ذرائع سے تفصیلات کا انتظار ہے

دریں اثنا اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائل اور 123 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ ایک میزائل ملک کی حدود میں گرا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ باخبر رہنے کے لے کلک کریں

وزارتِ دفاع نے مزید وضاحت کی کہ ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 186 بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی کی گئی جو ریاست کی جانب داغے گئے، جن میں سے 172 کو تباہ کر دیا گیا، 13 سمندر میں جا گرے جبکہ ایک میزائل ملکی حدود میں گرا۔ 

اسی طرح 812 ایرانی ڈرون طیاروں کا سراغ لگایا گیا جن میں سے 755 کو مار گرایا گیا، جبکہ 57 ڈرون ملک کے اندر گرے۔ 

مزید برآں 8 کروز میزائلوں کی نشاندہی کر کے انہیں بھی تباہ کر دیا گیا تاہم ان حملوں کے نتیجے میں بعض مقامات پر معمولی ضمنی نقصانات ہوئے۔