اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قطر انرجی نے یوریا، پولیمرز اور میتھانول کی پیداوار معطل کر دی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

قطر انرجی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قطر میں اپنی بعض کیمیکل، پیٹروکیمیکل اور ڈاؤن اسٹریم صنعتوں کی پیداوار روک دی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق معطل کی جانے والی مصنوعات میں یوریا، پولیمرز، میتھانول اور ایلومینیم شامل ہیں، جبکہ دیگر چند مصنوعات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

کمپنی نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ اقدام اس فیصلے کے تسلسل میں کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی پیداوار بند کی جا چکی ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

قطر انرجی کی جانب سے مزید تکنیکی یا زمانی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

کمپنی کی جانب سے جار ی بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور انہیں تمام دستیاب معلومات مرحلہ وار فراہم کی جاتی رہیں گی تاکہ صورتحال سے متعلق آگاہی برقرار رہے۔