اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

عمان نے 2 ڈرون مار گرائے، تیسرا بندرگاہ کے اطراف گر کر تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سلطنت عمان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ صوبہ ظفار کی فضائی حدود میں 2 ڈرون مار گرائے گئے ہیں ، جبکہ تیسرا ڈرون صلالہ بندرگاہ کے اطراف میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے ان کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سلطنت عمان نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔