اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بحرین ڈیفنس فورس نے 73 ایرانی میزائل اور 91 ڈرون تباہ کردیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرین کی دفاعی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملے کے دوران 73 میزائل اور 91 ڈرون مار گرائے ہیں۔

مزید پڑھیں

بحرین ڈیفنس فورس کے مطابق یہ کارروائی مملکت کے خلاف کی گئی جارحیت کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے شہریوں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

ڈیفنس فورس نے زور دیا ہے کہ اندھا دھند حملے عالمی معاہدوں اور انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔

ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ مملکت بحرین اپنی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا جائز اور قانونی حق محفوظ رکھتی ہے۔