اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ایرانی کے نئے وزیرِ دفاع تقرری کے 48 گھنٹے بعد حملے میں مارے گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایرانی میڈیا نے منگل کے روز خبر دی ہے کہ نئے وزیر دفاع مجید ابن الرضا حملے میں مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ ان کی تقرری کے تقریباً 48 گھنٹے بعد پیش آیا۔ قبل ازیں ان کے پیش رو عزیز نصیر زادہ تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔

اُدھر اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے تہران میں شدید بمباری کے دوران ایک اہم ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ 

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی دارالحکومت کے 

انتہائی محفوظ علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایران کے خلاف کارروائیاں کئی ہفتوں تک جاری رکھنے کی تیاری مکمل ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

ترجمان اسرائیلی فوج ایفی دیفرین کے مطابق حملوں میں ایرانی نظام کی اعلیٰ ترین قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

اُدھر پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔

ترجمان علی محمد نائینی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دشمن کو ’مسلسل تادیبی حملوں‘ کا انتظار کرنا چاہیے۔ امریکہ و اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے لمحہ بہ لمحہ مزید کھلیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی نیوز ایجنسی اِرنا نے پاسداران کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو 4 کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ جنوب مشرقی بحرِ ہند کی جانب ہٹ گیا۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ہفتے سے جاری امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق 153 ایرانی شہر اِن حملوں سے متاثر ہوئے ہیں، جس کی تفصیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کی گئی ہے۔