اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امارات نے دفاعی صلاحیتوں سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ مسترد کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

وزارت کے مطابق رپورٹ میں ملک کی جدید دفاعی صلاحیتوں سے متعلق دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دعوے امارات کی اعلیٰ 

سطح کی دفاعی تیاری، جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل استعداد کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کا دفاعی شعبہ مکمل طور پر تیار اور تکنیکی طور پر جدید ترین نظاموں سے لیس ہے۔

وزارت نے پیشہ ورانہ صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معلومات شائع کرنے سے قبل مستند اور سرکاری ذرائع سے تصدیق ضروری ہے، کیونکہ غیر درست رپورٹس میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات کے پاس متنوع، مربوط اور کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام موجود ہے، جو مختصر، درمیانی اور طویل فاصلے تک مختلف فضائی خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ملکی فضائی حدود کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وزارت کے مطابق ملک کے پاس اسٹریٹیجک ذخیرہ بھی موجود ہے جو دفاعی کارروائیوں اور ردعمل کی صلاحیت کو مسلسل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

وزارت خارجہ نے اعادہ کیا کہ امارات کی جدید دفاعی صلاحیتیں، آپریشنل تیاری اور مربوط دفاعی نظام مستحکم اور غیر متاثر ہیں۔ شہریوں، مقیمین اور زائرین کی سلامتی ہر حال میں اولین ترجیح رہے گی۔