متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں واقع الفجیرہ انڈسٹری آف پیٹرولیم زون میں آج صبح آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں
حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک ڈرون کو ناکام بنانے کے دوران ملبہ گرنے سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی حکومت کے میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا۔
حکام نے واضح کیا کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر صورتحال پر
قابو پایا اور آگ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، تاہم علاقے میں معمول کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔