اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

فوٹو البم : آگ برساتے میزائل، آئرن ڈوم کی ڈھال ٹوٹ گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ایران کی جانب سے حملوں کی نئی لہر شروع ہوتے ہی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس نے کثیر سطحی میزائل دفاعی نظام، بالخصوص آئرن ڈون کی مؤثریت کو آزمایا۔

اگرچہ اس نظام نے متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم کچھ میزائل دفاعی حصار کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف تک پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور مالی خسارہ ہوا۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

سبق ویب سائٹ نے اس تصویری البم میں اہم مناظر کا جائزہ پیش کیا ہے جو آسمان میں میزائلوں کی روک تھام، شہروں میں ہنگامی حالت، زمین پر حملوں کے اثرات اور وسیع تباہی کو دستاویزی شکل دیتے ہیں، ایسے مناظر جو سانسیں روک دینے والے ہیں۔

456464

ڈرون لی گئی تصویر، القدس کے قریب اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں ایرانی میزائل حملے کے موقع پر کام کرتے ہوئے۔ 

4556465

بیت شیمس میں ایرانی میزائل حملے کے مقام کے قریب سائرن کی آواز گونجتے ہی اسرائیلی شہری زمین پر لیٹ گئے تاکہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

7845

اسرائیلی فائر فائٹر ایرانی میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں گرنے والے دھماکہ خیز مادے کی زد میں آنے والی گاڑی میں لگے آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

8745

بیت شیمش میں ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں ایرانی فضائی حملے کے مقام کام کر رہی ہیں۔

7845456

بیت شیمش میں  ایرانی مہلک حملے کے موقع پر لی گئی ڈرون فوٹیج۔

78945456

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے بعد گرے ہوئے دھماکہ خیز مادے سے شدید دھماکہ اور شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

5645645 1

بیٹ شیمش میں ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والی ماں اور بیٹی کی جنازے میں ایک سوگوار رشتہ دار کی بے ساختہ آہیں اور روئے کا منظر۔

879456

مقبوضہ بیت المقدس پر ایرانی میزائل حملوں کو روکنے کی اسرائیلی کوششیں۔

Untitled45446 1

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے بعد رہائشی عمارت میں وسیع تباہی کا منظر۔

54564 1

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے بعد گرے ہوئے دھماکہ خیز مادے کے مقام کا جائزہ لیتے ہوئے ریسکیو اہلکار۔