قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاع نے ایران سے آنے والے 2 جنگی طیاروں کو مار گرایا۔
مزید پڑھیں
بیان کے مطابق یہ طیارے SU24 ماڈل کے تھے جو ایرانی حدود سے قطر کی سمت بڑھ رہے تھے۔
وزارت نے بتایا کہ اس کے علاوہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 7 بیلسٹک میزائلوں کو بھی کامیابی سے روکا گیا، جبکہ 5 ڈرونز کو قطری فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ کارروائی میں تباہ کیا۔
سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کا ہدف قطر کے اندر
مختلف مقامات تھے، تاہم خطرے کی نشاندہی ہوتے ہی طے شدہ آپریشنل منصوبے کے تحت فوری کارروائی کی گئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
وزارت دفاع کے مطابق تمام میزائل اور ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے گئے۔