آج پیر کو کاروبار کے دوران گولڈ کی قیمتوں میں مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2 فیصد سے تجاوز کر گیا۔
عالمی کشیدگی میں اضافے کے باعث جغرافیائی و معاشی عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہ سمجھے جانے والے اثاثوں کا رخ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ میں گولڈ 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 5416 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ سیشن کے دوران یہ چار ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
29 جنوری کو گولڈ 5594.82 ڈالر فی اونس کی سطح کو چھو چکا تھا۔
امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 3 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 5406.30 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جو کشیدگی اور غیر یقینی حالات میں بطور حفاظتی سرمایہ کاری سونے کی بڑھتی ہوئی طلب کا عکاس ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
دیگر قیمتی دھاتوں کی منڈی میں سلور کی اسپاٹ قیمت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 95.36 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
فروری میں ماہانہ بنیادوں پر اضافے کے بعد سلور نے آج کے سیشن میں تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا ہے۔