اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایران پر بڑا حملہ ابھی شروع نہیں ہوا: ٹرمپ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بڑا حملہ ابھی شروع نہیں ہوا۔

انہوں نے آج پیر کو سی این این کو دیے گئے 9 منٹ کے ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی فوج ایران پر انتہائی سخت حملے کر رہی ہے تاہم فوجی کارروائیوں کی ’بڑی لہر‘ ابھی شروع نہیں ہوئی۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

العربیہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم انہیں بھرپور قوت سے نشانہ بنا رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ معاملات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

یہ نہایت مضبوط کارروائیاں ہیں۔ 

ہمارے پاس دنیا کی عظیم ترین فوج ہے اور ہم اسے استعمال کر رہے ہیں۔

جنگ کے دورانیے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ طویل عرصے تک جاری رہے۔ 

میرا خیال ہے کہ یہ تقریباً چار ہفتے چلے گی اور ہم شیڈول سے کچھ آگے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا صرف فوجی کارروائی تک محدود نہیں بلکہ ایرانی عوام کی حمایت کے لیے دیگر اقدامات بھی کر رہا ہے۔