یورپی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کا محرک قطر میں گیس تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں ایل این جی کی پیداوار عارضی طور پر بند کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
قطر میں توانائی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد یورپی توانائی مارکیٹ پر فوری اثرات مرتب ہوئے ہیں اور گیس کی قیمتیں تیزی کے ساتھ اوپر جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ قطرانرجی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں مائع قدرتی گیس کی پیداوار عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق حملہ قطر کے سب سے بڑے ایل این جی پیداواری کمپلیکس کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشنز روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ایمسٹردیم کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے اوقات میں نیدرلینڈز میں گیس کے فیوچر معاہدے، جو یورپ میں گیس قیمتوں کا بنیادی معیار سمجھے جاتے ہیں، 45 فیصد اضافے کے ساتھ 46.19 یورو فی میگاواٹ گھنٹہ تک پہنچ گئے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف چند گھنٹوں میں سامنے آیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اس بڑے اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر گیس کی رسد میں ممکنہ تعطل کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔