اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

مملکت میں معمولات زندگی جاری، سیکیورٹی تسلی بخش ہے، وزارتِ داخلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خطے میں جاری حالیہ پیش رفت اور علاقائی حالات کے باوجود مملکت میں سیکیورٹی کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش ہے اور تمام علاقوں میں روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

مزید پڑھیں

بیان کے مطابق ملک کے سیکیورٹی ادارے 24 گھنٹے فعال ہیں اور ایک مربوط سیکیورٹی اور خدماتی نظام کے تحت کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد وطن کے امن اور اس سرزمین پر رہنے والے ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت داخلہ نے زور دیا کہ مملکت کے شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور آنے والے مہمانوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ افواہوں یا نامعلوم ذرائع سے پھیلائی جانے والی ویڈیوز اور معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور خبروں کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔