اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

مسقط کے قریب آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، عملے کا رکن ہلاک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے بتایا ہے کہ مارشل آئی لینڈ کے پرچم تلے چلنے والے آئل ٹینکر “MKD VYOM” پر مسقط میں سلطان قابوس بندرگاہ سے تقریباً 52 بحری میل شمال مغرب میں ایک بغیر عملے والی کشتی کے ذریعے ڈرون حملہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوا، جس سے عملے کا ایک رکن جان کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص بھارتی شہری تھا۔

مرکز نے وضاحت کی کہ باقی 21 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت تجارتی جہاز “MV SAND” کے ذریعے نکال لیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق متاثرہ ٹینکر پر اس وقت 59,463 میٹرک ٹن خام تیل 

موجود تھا اور اس پر موجود عملے کی مجموعی تعداد 22 تھی، جن میں 16 بھارتی، 4 بنگلہ دیشی اور ایک یوکرینی شامل تھا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کا کہنا ہے کہ عمان رائل نیوی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے سمندری انتباہات جاری کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ حملوں کے بعد ایران سے خلیج کے مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث خطے کی مجموعی صورت حال سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔