سعودی وزارت توانائی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ راس تنورہ ریفائنری پیر کی صبح 7 بجکر 4 منٹ پر محدود نقصان کا شکار ہوئی جب ریفائنری کے ارد گرد دو ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا اور ان کے ٹکڑے کے گرنے سے حادثہ پیش آیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ذمہ دار نے بتایا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں ریفائنری میں محدود آگ لگ گئی جس پر ایمرجنسی ٹیموں نے فوری طور پر قابو پا لیا اور کوئی جانی نقصان یا ہلاکت نہیں ہوئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
مزید بتایا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ریفائنری کی کچھ آپریشن یونٹس عارضی طور پر بند کی گئیں تاہم مقامی مارکیٹ کے لیے پٹرول اور دیگر مصنوعات کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی اور کام معمول کے مطابق جاری ہے تاکہ رسد کی تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔