اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھواں، ڈرون حملے ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

کویت میں ایرانی میزائلوں کے نئے حملوں کے ساتھ آج پیر کو امریکی سفارت خانے کے ارد گرد دھوئیں کے ستون بلند ہو گئے۔

العربیہ کے مطابق اس سے قبل کویت کی دار الحکومت میں سائرن بج اٹھے اور کویتی شہری دفاع نے بتایا کہ ملک کی جانب متعدد ڈرونز کو ناکام بنایا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

کویت میں امریکی سفارت خانے نے براہِ راست حملے کی تصدیق نہیں کی مگر ایک سیکیورٹی انتباہ جاری کیا اور کہا کہ لوگ عمارت کے قریب نہ جائیں۔

سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ کویت میں میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ 

سفارت خانے کی طرف نہ جائیں، اپنے گھروں کے نچلے طبقات میں محفوظ رہیں اور کھڑکیوں سے دور رہیں، باہر نہ نکلیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی سفارت خانے کے عملے نے بھی اپنے مقامات پر حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔