“العربیہ اور الحدث ٹی وی چینل کے نامہ نگار کے مطابق کویتی فضائی دفاعی نظام نے ساحلی پٹی کی فضاؤں میں دشمن اہداف کو ناکام بنایا۔
اس سے قبل کویت میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق کویت میں امریکی سفارت خانے کے ہیڈکوارٹر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر شمالی کویت میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ گرنے کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
ادھر خبر رساں اداروں کے مطابق قطر کے دار الحکومت دوحہ اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں متعدد اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے بحرین کے علاقے الجفیر میں گھنے دھوئیں کی اطلاع دی۔
کویت میں محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد المنصوری نے تصدیق کی کہ مسلح افواج نے ملک کے شمال میں فضائی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ملک بھر میں سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دشمن ڈرونز اور میزائلوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔
ان کے مطابق سلوٰی اور الرمیثیہ کے قریب دشمن فضائی حملوں کو روکا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کویتی وزارت دفاع نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے بھرپور مہارت اور مؤثر انداز میں متعدد دشمن فضائی اہداف کو تباہ کیا اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔