اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ایران کی قیادت کے لیے تین نام زیر غور ہیں: ٹرمپ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایران کی قیادت کے لیے تین ناموں پر مشتمل فہرست موجود ہے۔

العربیہ کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ان کے پاس ایران کی قیادت کے لیے ’تین نہایت موزوں امیدوار‘ ہیں تاہم انہوں نے ان کے نام ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی ان کے نام ظاہر نہیں کروں گا، پہلے ہم اپنا مشن مکمل کریں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کی طویل المدتی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ 

انہوں نے امریکی فوج کے تین ہلاک اہلکاروں کا بدلہ لینے کا عہد بھی کیا اور خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ بدقسمتی سے، اس معاملے کے اختتام سے پہلے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے لیکن امریکہ ان کی موت کا بدلہ لے گا اور ان دہشت گردوں کو سخت ترین ضرب لگائے گا جنہوں نے بنیادی طور پر تہذیب کے خلاف جنگ چھیڑی ہے۔