چھ نامعلوم شرط لگانے والوں نے ایران پر فوجی حملے کے وقت کی درست پیش گوئی کر کے بھاری منافع حاصل کیا ہے، جس کے بعد جغرافیائی سیاسی واقعات سے جڑی پیش گوئیوں پر مبنی تجارت کی نوعیت پر وسیع بحث چھڑ گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ شرطیں سیاسی و جغرافیائی پیش گوئیوں کے لیے معروف پلیٹ فارم Polymarket کے ذریعے لگائی گئیں۔
دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ ان شرطوں میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل والٹ واقعے سے کچھ ہی عرصہ قبل بنائے گئے تھے اور چند گھنٹوں کے اندر بڑی رقوم مخصوص طور پر اسی دن حملہ ہونے کی پیش گوئی پر لگائی گئیں۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
اعداد و شمار کے مطابق ان افراد نے قلیل وقت میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد منافع کمایا، جس سے واقعے سے عین قبل ہونے والی مالی سرگرمیوں پر مبصرین اور تجزیہ کاروں کی توجہ مبذول ہوئی۔
فوجی حملے سے متعلق پیش گوئیوں کی منڈی میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں صرف 24 گھنٹوں کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کے لین دین ہوئے۔
اس صورتحال نے یہ سوالات جنم دیے کہ آیا بعض تاجروں کو حملے سے قبل کسی قسم کی پیشگی معلومات حاصل تھیں۔
ماہرین کے مطابق اس واقعے نے اندرونی معلومات کی بنیاد پر تجارت، جنگوں اور فوجی واقعات پر شرط لگانے کی اخلاقیات اور سیاسی پیش گوئیوں کے عالمی پلیٹ فارمز پر ریگولیٹری نگرانی جیسے حساس معاملات پر بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔