ایران کے خلاف جنگ کی شدت بڑھنے کے ساتھ، گولڈ کی عالمی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ کار گولڈ کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اختیار کر رہے ہیں۔
یہ رجحان امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے تنازع کے پھیلنے اور توانائی کی منڈیوں اور عالمی افراطِ زر پر ممکنہ اثرات کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
یہ تبدیلی ہفتہ وار تجارتی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل سرمایہ کاروں کے رویّے میں دیکھی گئی ہے، جہاں جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت یہ سطور تحریر کی جارہی ہیں عالمی مارکیٹ بند ہے تاہم ڈیجیٹل گولڈ ’PAX GOLD‘ نے 5600 ڈالر کی ہائی لگانے کے بعد اس وقت 5405 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اسی تناظر میں پلیٹ فارم InProved کے قیمتی دھاتوں کے ٹریڈر Hugo Pascal نے بتایا کہ اختتامِ ہفتہ کے دوران ڈیجیٹل ٹریڈنگ میں سونے کی طلب مضبوط رہی۔
گولڈ سے منسلک اثاثے جیسے Pax Gold اور Tether Gold میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو باضابطہ تجارتی سیشن شروع ہونے سے قبل محفوظ اثاثوں کی جانب پیشگی رجحان کی عکاسی کرتا ہے، اگرچہ بعض اوقات ایسے اشاریے ابتدائی قیمت کے فرق کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کر سکتے ہیں۔