متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ آج اتوار کو ابوظبی میں واقع السلام بحری اڈے کے ایک گودام کو دو ایرانی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق حملے کے باعث دو کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جن میں عام ذخیرہ شدہ سامان موجود تھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں اس فوجی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی جارحیت، قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین پامالی قرار دیا۔
وزارت نے کہا ہے کہ امارات اپنے خلاف اس کشیدگی پر مکمل جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنی سرزمین، اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا تاکہ اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے اور اپنے قومی مفادات اور وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔