اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

بحرین میں ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنے والا شخص گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی حملوں سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 35 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ کارروائی جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد بدعنوانی، اقتصادی و الیکٹرانک سیکیورٹی کے تحت کام کرنے والے سائبر کرائم ونگ نے کی۔

وزارت کے مطابق ملزم نے ایرانی حملوں سے متعلق مختلف مقامات کی ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کیں، جسے حکام نے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مواد کی اشاعت سے امن و امان اور عوامی 

نظم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور ضروری مراحل کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش اور عدالتی عمل آگے بڑھایا جا سکے۔