کویت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 32 زخمی افراد کو العدان اسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
وزارت کے مطابق ان واقعات کے بعد ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تقریباً 15 افراد کو مزید خصوصی علاج کے لیے مستشفى جابر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کا علاج العدان اسپتال ہی میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ العدان اسپتال میں 5 مریضوں کو آپریشن تھیٹر منتقل
کیا گیا جہاں ان کی ضروری سرجری کی گئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
ڈاکٹر السند کے مطابق زخمیوں کی چوٹوں کی نوعیت مختلف ہے جن میں سینے، سر اور پیٹ پر لگنے والے زخم شامل ہیں، اس کے علاوہ ہڈیوں کے فریکچر اور جسم کے مختلف حصوں پر دیگر چوٹیں بھی آئی ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات، مکمل نگرانی اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔