امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز ’جماران‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں جماران نامی فریگیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد یہ ایرانی جنگی جہاز اِس وقت چابہار بندرگاہ کے قریب خلیج عمان کی تہہ میں ڈوب رہا ہے۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ نشانہ بنانے کی کارروائی مؤثر رہی اور جہاز کو بھاری نقصان پہنچا۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس کارروائی کی نوعیت، وقت یا دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس امریکی دعوے پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔