اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن پر میزائل داغ دیے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ایران پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’ابراہم لنکن‘کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں

ایران کی یہ کارروائی ایک فوجی آپریشن کے تحت کی گئی جسے ایران نے ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سرکاری میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے ہدف بنایا گیا ہے۔ 

بیان میں اس کارروائی کو ایرانی افواج کی جانب سے کی گئی اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے طاقتور حملے دشمن کی فوجی طاقت کے خلاف ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق زمین اور سمندر کو دہشت گردوں اور جارح عناصر کے لیے قبرستان بنا دیا جائے گا۔