اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

خلیجی ممالک پر حملے: سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ خارجہ نے ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کو طلب کر لیا ہے۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے واضح کیا کہ مملکت ایران کی ان کارروائیوں پر شدید ناراضی، مذمت اور سخت احتجاج کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور سلامتی 

کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں