سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سلطنتِ عمان پر ایرانی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے عمان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے سلطنت عمان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کر کے عمان کی ہر ممکن مدد کرے گا تاکہ اس کی سلامتی اور خودمختاری محفوظ رہ سکے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف مضبوط موقف اور مؤثر اقدامات کرے۔