اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

عمان کی الدقم بندرگاہ کو نشانہ بنانے سے غیر ملکی زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

سلطنتِ عمان کی خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ الدقم بندرگاہ پر دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مزدور زخمی ہوا ہے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ ان میں سے ایک ڈرون نے مزدوروں کے لیے متحرک رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جس سے ایک مزدور زخمی ہوا جبکہ دوسرے ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ٹینکوں کے قریب گر گیا مگر کسی اضافی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

سلطنتِ عمان نے اس حملے کی سختی سے مذمت کی اور کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور مقیم افراد کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اور تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔