بحرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ انسدادِ سائبر جرائم کے شعبے نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کی عمریں 27 سے 37 سال کے درمیان ہیں۔
سبق ویب سائٹ مطابق گرفتار شدگان نے لائیو نشریات اور ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نشر کیں، جن میں ایسی قانونی خلاف ورزیاں شامل تھیں جو امن و امان کو نقصان پہنچانے اور عوامی رائے کو مشتعل کرنے کا باعث بن سکتی تھیں۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، جس کے بعد دونوں ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔