اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ولی عہد سے سلطان عمان کا رابطہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے آج اتوار کو سلطنتِ عمان کے فرمانروا سلطان ہيثم بن طارق نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران خطے میں جاری عسکری کشیدگی اور اس کے علاقائی و عالمی سلامتی پر ممکنہ اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

سلطانِ عمان نے اس بات پر زور دیا کہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں