ابوظبی کے متعلقہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے زايد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے نمٹ لیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی شہری جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حکام نے وضاحت کی کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس نوعیت کے واقعات میں اختیار کیے جانے والے تمام فیلڈ اور سیکیورٹی اقدامات بھی عمل میں لائے گئے۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں یا غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کریں اور خبروں کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی نئی پیش رفت کا اعلان منظور شدہ سرکاری ذرائع کے ذریعے فوری طور پر کیا جائے گا۔