اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حملوں کے باعث 16 افراد زخمی ہوئے، قطری وزارت داخلہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطر کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے منظور شدہ ہنگامی ردِعمل منصوبوں کے مطابق فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے، خدمات کا تسلسل برقرار رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی تیاری میں اضافہ ہو۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موصولہ اطلاعات اور زمینی جائزوں کی بنیاد پر مزید 8 نئی زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے، جس کے بعد حملے کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر محدود مالی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

وزارت نے واضح کیا ہے کہ انتباہ اور ابتدائی وارننگ کے اقدامات صرف اسی وقت فعال کیے جاتے ہیں جب عوامی سلامتی کے پیشِ نظر فوری اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہو۔ 

وزارت نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ہدایات جاری ہوتے ہی ان پر فوری عمل کریں، گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلیں۔ 

کسی بھی نامعلوم شے یا باقیات کے قریب جانے سے گریز کریں اور فوراً ہنگامی نمبر پر اطلاع دیں۔ 

ایمبولینس، سول ڈیفنس اور پولیس گشتی گاڑیوں کے لیے راستہ خالی رکھیں اور حادثات کے مقامات کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔