ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود سے امریکی صدر دونالد ترمب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب پر کیے گئے جارحانہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جن کا مقابلہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایرانی حملوں سے پیدا شدہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں