خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سفارش پر ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے تمام خلیجی مسافر، جو جی سی سی ممالک کے شہری ہیں ان کی میزبانی کی جائے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کیجئے
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کے شہریوں کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، انہیں عزت و احترام کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ اور بھائیوں کے ساتھ آرام دہ ماحول میں وقت گزار سکیں، یہاں تک کہ انہیں محفوظ اور عزت کے ساتھ اپنے وطن واپس بھیجنے کے لیے مناسب حالات میسر آئیں۔
خادم الحرمين الشريفين نے متعلقہ تمام اداروں کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایت اس پس منظر میں دی گئی ہے کہ خطے میں عسکری کشیدگی کے باعث کئی خلیجی ممالک نے اپنے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں پروازیں معطل ہو گئی ہیں اور متعدد مسافر سعودی ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں۔