اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

امارات میں کل سے اسکول بند، آن لائن تعلیم ہوگی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

دبئی حکومت نے کہا ہے کہ تمام رہائشیوں کی سلامتی اور تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حالات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایران، امریکہ جنگ: بھرپور میڈیا کوریج، کلک کریں

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسی تناظر میں وزارت تربيت و تعليم نے اعلان کیا ہے کہ پیر 2 مارچ 2026 سے بدھ 4 مارچ 2026 تک ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور جامعات میں طلبہ، تدریسی اور انتظامی عملے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن نظام کے تحت جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی ایک نئی لہر کو کامیابی سے فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا اور یہ کارروائی بغیر کسی نقصان کے مؤثر انداز میں انجام دی گئی۔