یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لائن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیر 2 مارچ کو سیکیورٹی سے متعلق خصوصی ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کمیشن کے ارکان کا ایک خصوصی اجلاس بلایا جا رہا ہے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ یورپی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکا اور اسرائیل نے ایران کے اندر مختلف اہداف، جن میں
دارالحکومت تہران بھی شامل ہے، پر حملے کیے، جس کے بعد ایران نے اسرائیلی علاقوں اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ایرانی ردعمل کے طور پر میزائل حملے اسرائیلی علاقوں اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات کی طرف کیے گئے، جس کے بعد متعدد علاقائی ممالک نے اپنی فضائی حدود مکمل یا جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔