اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

امارات میں حالات نارمل، حکام کی اشیا ذخیرہ کرنے سے گریز کی اپیل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

خطے میں فوجی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات کی وزارتِ معیشت و سیاحت نے ملکی مارکیٹ میں استحکام اور اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں

وزارت کے مطابق حکومتی ذخیرہ محفوظ، وافر اور طویل مدت تک مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، جبکہ خوراک و دیگر بنیادی اشیا ملک بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جدید الیکٹرانک نظام کے ذریعے قیمتوں اور ذخائر کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سپلائرز اور بڑے اسٹورز میں موجود اسٹاک کا ڈیٹا باقاعدگی سے جمع اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

اسی طرح وقتاً فوقتاً جامع جائزے بھی لیے جاتے ہیں تاکہ کسی ممکنہ کمی کو بروقت روکا جا سکے اور قیمتوں کا توازن برقرار رہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

وزیرِ معیشت و سیاحت عبداللہ بن طوق المری نے کہا کہ امارات نے اپنی قیادت کی دور اندیش حکمت عملی کی بدولت ایک مضبوط اور لچکدار معاشی نظام قائم کیا ہے، جو علاقائی اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

dubai ministry of economy 1
وزارت اقتصادیات دبئی

انہوں نے بتایا کہ ملک خوراک کی سلامتی اور بنیادی اشیا کی دستیابی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ درآمدات اور سامان کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ سپلائی چین میں کسی غیر معمولی رکاوٹ یا قلت کے آثار نہیں ملے۔

اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا بھر میں تجارتی شراکت داروں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے، جس سے اشیا کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔ حکومت کا نجی شعبے کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے تاکہ منڈی میں توازن برقرار رہے۔

uae market store mall
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انہوں نے زور دیا کہ بنیادی اشیا خصوصاً خوراک کی فراہمی ریاست کے لیے سرخ لکیر ہے، لہٰذا غذائی و معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری خریداری اور گھروں میں زیادہ ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ ملک کی مارکیٹس ہر قسم کی مصنوعات سے بھرپور ہیں اور ہنگامی منصوبے ہر وقت تیار ہیں۔

قیمتوں یا اشیا کی دستیابی سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے وزارتِ معیشت و سیاحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ www.moec.gov.ae، ٹول فری نمبر 8001222 یا ای میل info@economy.ae کے ذریعے رابطہ کریں۔