اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ایمرجنسی، اسکول و دفاتر بند، فوج طلب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے خبردار کیاہے۔

حکام نے اسکول، تعلیمی ادارے اور کئی دفاتر بند کر دیے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ اسی طرح بعض اسپتالوں کے مریضوں کو زیرِ زمین محفوظ مراکز میں منتقل کرنے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہنگامی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور اس دوران ہزاروں ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جن میں سرحدی علاقوں میں تعیناتی کے لیے اضافی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

علاوہ ازیں پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ سیکیورٹی اور امدادی گاڑیاں آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔

israel schools off 2
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائلوں کے پہلے حملے سے محدود نقصان اور چند معمولی زخمیوں کی اطلاع ملی تھی، جس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل میں بم پروف پناہ گاہیں موجود ہیں اور ساتھ ہی قومی وارننگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو فوری آگاہ کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ آج فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں، تاہم مصر اور اردن کے ساتھ زمینی سرحدیں کھلی رہیں گی۔

israel schools off 3
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

دریں اثنا امریکی سفارتخانے نے یروشلم سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرکاری ملازمین کو اپنی جگہوں پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے قبل جمعے کو جاری ایک تنبیہ میں رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یروشلم میں شہریوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا خریدتے اور بینکوں سے نقد رقم نکالتے دیکھا گیا ہے جبکہ شہر میں میزائلوں کو روکنے کے دوران ہونے والے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے قریب واقع شیبا میڈیکل سینٹر میں عملے نے اسپتال کے مکمل شعبوں کو زیرِ زمین منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

israel schools off 4
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)