دبئی سول ڈیفنس نے پام جمیرا کے علاقے میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
دبئی کے محکمہ شہری دفاع کے میڈیا آفس کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے اور صورتحال کو کنٹرول میں لانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی
اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی اطلاع یا تصویر کے لیے غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس پر انحصار نہ کریں، بلکہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات ہی کو مستند سمجھیں۔