اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض اور مشرقی ریجن پر بزدلانہ حملے، جواب کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب نے ریاض اور مشرقی صوبے پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی اور بزدلانہ جارحیت قرار دیا ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ان حملوں کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ ایسے وقت میں کی گئیں جب سعودی عرب پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

بیان میں زور دیا گیا کہ اس بلاجواز جارحیت کے پیشِ نظر سعودی عرب اپنے قومی تحفظ، سرزمین کے دفاع، شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور اس میں مناسب جواب کا اختیار بھی شامل ہے۔