ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے متعدد برادر ممالک کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زايد آل نهيان، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عيسى آل خليفة، امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسين سے گفتگو کی ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبریں، ایک جگہ پر، کلک کریں
ان رابطوں کے دوران ولی عہد نے سعودی عرب کی جانب سے مکمل یکجہتی اور برادر ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ان ممالک کی ہر ممکن مدد کرے گا تاکہ وہ آج پیش آنے والی ایرانی جارحیت کے خلاف اپنے اقدامات میں کامیاب ہوں کیونکہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔