اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حملوں میں پاسداران اور سیاسی عہدیدار ہلاک ہوئے، ایرانی ذرائع کا اعتراف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: رائٹرز)

ایران پر حملوں کے دوران ایک مقامی ذریعے نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی و اسرائیلی فضائی کارروائی میں پاسداران انقلاب کے کئی کمانڈرز اور بعض سیاسی عہدیدار ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

العربیہ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے  سے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتائج ابھی واضح نہیں۔

ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران پر حملوں کی کامیابی کا جائزہ اور نقصانات کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی، صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ علی خامنہ ای محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے مذاکرات جاری رہنے کے باوجود ایرانی سرزمین پر حملے کیے، جس پر مسلح افواج ’سخت اور فیصلہ کن‘ جواب دیں گی۔

tehran attacked 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران نے جنگ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی، لیکن اب ملک اپنے عوام کے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔

اُدھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر کیے گئے حملوں میں ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی مشترکہ تھی، جس کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے اسرائیلی اور امریکی افواج کے درمیان جاری تھی۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے جوہری مذاکرات کا ایک اور دور متوقع تھا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام مذاکرات کے اب تک ہونے والے تین ادوار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

tehran attacked 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)