کویت کی وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل سعود عبد العزیز العطوان نے بتایا ہے کہ علی السالم ایئربیس کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کویتی فضائی دفاعی نظام نے انہیں کامیابی کے ساتھ روک لیا، جس کے نتیجے میں مار گرائے گئے میزائلوں کا ملبہ اور ٹکڑے اڈے کے اطراف میں گرے۔
کویتی مسلح افواج نے تصدیق کی ہے کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری کے دفاع اور قومی امن و استحکام کے خلاف کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
فوجی قیادت نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ شے، ملبے یا میزائل کے ٹکڑوں کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی انہیں ہاتھ لگائیں، بلکہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
مزید برآں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔